فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
فصل۲ عرف و رواج کا بیان ادب کا مدار عرف پر ہے ادب کا مدار عرف پر ہے اس لئے اختلاف ازمنہ سے وہ مختلف ہو سکتا ہے، حضرات صحابہ کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مزاح کرنا ثابت ہے اور اب بزرگوں کے ساتھ مزاح کرنا خلاف ادب سمجھا جاتا ہے۔۱؎باپ کو برخوردار کہنا عرف کی بناء پر ممنوع ہے باپ کو بیٹے کے مال سے منتفع ہونا جائز ہے مگر اس انتفاع کی وجہ سے یہ جائز نہیں کہ بیٹا اپنے باپ کو برخوردار یعنی منتفع لکھنا شروع کردے حالانکہ مطلب دونوں کا ایک ہی ہے، مگر باوجود اس کے پھر جو بیٹے کے لئے یہ ناجائز ہے کہ وہ باپ کو برخوردار کہے اس کی وجہ وہی ایہام ہے باپ کی بے ادبی کا اور اس ایہام کی وجہ یہ ہے کہ ’’برخوردار‘‘ کا لفظ عرفاً بیٹے کے لئے مخصوص ہے اس لئے باپ کے لئے اس لفظ کا استعمال کرنا بے ادبی ہے۔۲؎ادب وایذاء کا مدار بھی عرف پر ہے ایک مسئلہ اور مثال کے ذریعہ وضاحت حاجی(امداداللہ صاحب مہاجر مکیؒ) کا ارشاد ہے ’’جائے بزرگان بجائے بزرگان‘‘ یعنی بزرگوں کی جگہ میں بھی برکت وانوار ہوتے ہیں ۔ ------------------------------ ۱؎ انفاس عیسیٰ ص ۴۸،تربیت السالک ص ۱۰۸ ۲؎ الافاضات ۱۵۰ ج ۱۰