فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
حسداور غبطہ کا فرق حسد اسی کا نام نہیں کہ دوسرے کی مصیبت دیکھ کر جی خوش ہو بلکہ یہ بھی حسد ہے کہ دوسرے کی چیز دیکھ کراس کے پاس سے زوال کی خواہش ہو،تودیکھئے ہم لوگوں کی یہ حالت ہے یا نہیں کہ کسی کا سامان دیکھ لیا یاگھوڑا دیکھ لیا یازیور دیکھ لیا توخواہش ہوتی ہے کہ یہی بعینہٖ ہمارے پاس آجائے ، اس کے کیامعنی ہیں سوائے اس کے کہ چھن جائے،ورنہ اس کے بعینہٖ منتقل ہونے کی خواہش کیوں ہے اور اگریہ نہ ہو توحبِّ مال تو فطری چیز ہے اگر اس کو دوسرے کا زیوریاسامان دیکھ کر اس فطری عادت کو ہیجان ہوتا ہے کہ مجھے بھی ایسا ہی مل جائے نہ کہ یہی آجائے اس کا کچھ ڈر نہیں ،اس کو غبطہ کہتے ہیں کہ دوسرے کی اچھی حالت کی تمنا کرے کہ یااللہ ہم کو بھی ایسی حالت نصیب فرما،اور یہ کچھ گناہ نہیں ہے بلکہ کہیں گناہ کہیں مستحب ہے۔مگرہم لوگوں کو اتنی تمیز کہاں کہ غبطہ اور حسد کو الگ الگ پہچانیں ۔۱؎مجذوب اور مجنون کافرق مجنون وہ ہے جس کی عقل اخلاط فاسد ہ کے غلبہ سے زائل ہوجائے اور مجذوب وہ ہے کہ جس کی عقل کسی وارد غیبی کے غلبہ سے زائل ہوجائے،مگرکبھی احوال وواردات کے غلبہ سے اخلاط میں بھی تغیر ہوجاتاہے ،اس لئے علت سے تو اس کی پہچان مشکل ہے ،مجذوب کے پاس بیٹھ کر قلب کوآخرت کی طرف کشش ہوتی ہے علامت یہ ہے کہ اس زمانہ کے اہل بصیرت (محققین جامع شریعت وطریقت) اس شخص پر نکیرنہ کرتے ہوں ۔۲؎رسم وعادت کا فرق سوال: عرب میں رسم ہے کہ چوکیوں پر کھانا رکھ کر کھلاتے ہیں اور یہاں اس کو بھی تشبہ کہتے ہیں ؟ ------------------------------ ۱؎ ذم المکرُوہات ص: ۳۴۸ ۲؎ القول الجلیل ص :۳۰شریعت وطریقت ص:۳۴۳