فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
اعانت علی المعصیت سے متعلق چند جزئیات جن سے مسئلہ کے سمجھنے میں مدد ملتی ہے سوال(۵۵۱) اگرچند شریک زراعت کریں ، ان میں سے بعض کے بیل بقیمت حلال خرید کئے ہوں ،اور بعض کے بقیمت حرام ، تو جس کا بیل حلال قیمت سے ہے اس کی شرکت کرنا جائز ہے یانہیں ؟ یعنی غلہ مشترک جوکہ زراعت سے حاصل ہوا ہے تقسیم کے بعد حلال ہوگا یا حرام؟ الجواب: اگربیل حرام مال کے بھی ہوں مگر چونکہ وہ پیداوار کا آلہ ہے جزونہیں ہے، اس لئے پیداور میں حرمت نہ آئے گی ،اور غلہ مشترک حلال ہوگا ۔۱؎ سوال (۱۱۰۰)طرابلس پراٹلی کا قبضہ ہوجانے سے ہندوستان کے مسلمانوں میں جس قدربے چینی ہے ایک گونہ اثراس کا دہلی میں بھی ہے، چنانچہ دہلی کے ایک جلسہ میں یہ بھی کہا گیا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اٹلی کے ساتھ تجارتی لڑائی کریں ، اٹلی ساخت کے کل سامان کا استعمال ترک کردیں ، خرید وفروخت بالکل چھوڑدیں جو ایسا کرے گا وہ کافر ہے؟ سلطان کا خیرخواہ نہیں اٹلی کا حامی ہے اور اس کا عملی نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے اسی جلسہ میں اٹلی ساخت کی ترکی ٹوپیاں اتارا تارکر جلادیں ، میری دوکان پر سامان اکثر فینسی ہوتا ہے جس میں بہت سی چیزیں اٹلی ساخت بٹوا،قینچی، چاقو، بٹن، استرہ وغیرہ وغیرہ بھی ہوتے ہیں لوگوں نے بہت تنگ کرنا شروع کیا کہ ان چیزوں کا فروخت کرنا چھوڑدو۔( شرعی حکم سے مطلع فرمائیں کیا ایسا شخص کافرہوگیا اور کیا ایسی بیع ناجائز ہے؟) الجواب: کافرہونے کی توکوئی وجہ نہیں اور بلکہ بیع ناجائز بھی نہیں ، لیکن افضل یہی ہے بشرطیکہ اپنا ضرراور اتلافِ مال نہ ہو ورنہ افضل کیاجائز بھی نہیں ۔فقط۲؎ ------------------------------ ۱؎ امدادالفتاویٰ ص۵۲۵ ج سوم ۲؎ امدادالفتاویٰ ص۸۸ ج سوم