فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
مفسدہ کی تعریف مفسدہ دو ہیں تغییر مشروع اور ایہام جاہل سو ایک عالم کے عقائد میں ایسا فساد کہ تغییر مشروع کی نوبت آئے اگر مستبعد بھی ہو مگر ایہام جاہل یعنی یہ کہ ان کے عمل سے عوام فساد میں مبتلا ہو جائیں گے ہر گز مستبعد نہیں ۔۱؎مخالفت نص کی تعریف جو امر کہ نص میں مسکوت عنہ ہو اس کا دعوی کرنا کسی قرینہ سے نص کی مخالفت نہیں البتہ امر مثبت فی النص کی نفی یا منفی فی النص کا اثبات یہ مخالفت نص کی ہے ۔۲؎اسراف و تبذیر کی تعریف اور اس کی حد اسراف و تبذیر کی حقیقت ایک ہی ہے، کہ محل معصیت میں خرچ کرنا خواہ وہ معصیت بالذات ہو جیسے شراب و قمار و زنا، خواہ بالغیر ہو جیسے فعل مباح میں بہ نیت شہرت و تفاخر خرچ کرنا۔ اور بعض نے یہ فرق کیا ہے کہ اسراف میں جہل بالکمیت ہے کہ مقادیر حقوق سے تجاوز ہو، اور تبذیر میں جہل بالکیفیت ہے کہ محل و موقع نہ سمجھے۔۳؎ عرض کیا گیا کہ اسراف کی حد کیا ہے فرمایا کہ جو اجازت شرعی کے خلاف ہو وہ اسراف ہے ، خواہ بظاہر نیک ہی کا م ہو، مثلا جس پر بیوی بچوں کا نفقہ واجب ہو اس کو سارا مال خیرات کردینا اسراف ہے اور کھانے پینے میں وسعت کرنا بشرطیکہ کسی حد شرعی سے تجاوز لازم نہ آئے اسراف میں داخل نہیں ۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ بوادر النوادر ص ۲۰۴ ۲؎ بوادر النودار ص ۲۸۰ ۳؎ بیان القرآن پ:۱۵، سورۂ بنی اسرائیل ۴؎حسن العزیز ۱؍ ۶۶