فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
شرک اصغر کی تعریف اگر ان بزرگ کے متعلق یہ اعتقاد ہے کہ وہ مشیت ایزدی کے محتاج تو ہیں اور اذن جزئی کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر ان کے چاہنے کے وقت مشیت ایزدی ہوہی جاتی ہے تو گویہ شرک و کفر نہیں مگر کذب فی الاعتقاد ، معصیت اور شرک اصغر ہے، اور پہلا درجہ شرک اکبر ہے۔ ۱؎اقسام شرک، شرک فی العلم کسی بزرگ یا پیر کے ساتھ یہ اعتقاد رکھنا کہ ہمارے سب حال کی اس کو ہر وقت خبر ہے، نجومی پنڈت سے غیب کی خبریں دریافت کرنا یا کسی بزرگ کے کلام سے فال دیکھ کر اس کو یقینی سمجھنا، یا کسی کو دور سے پکارنا اور یہ سمجھنا کہ اس کو خبر ہوگئی، کسی کے نام کا روزہ رکھنا۔۲؎شرک فی التصرف کسی کو نفع نقصان کا مختار سمجھنا، کسی سے مرادیں مانگنا، روزی اولاد مانگنا۔۳؎شرک فی العبادۃ کسی کو سجدہ کرنا، کسی کے نام کا جانور چھوڑنا، چڑھاوا چڑھانا، کسی کے نام کی منت ماننا، کسی کی قبر یا مکان کا طواف کرنا، خدا کے حکم کے مقابلہ میں کسی دوسرے کے قول یا رسم کو ترجیح دینا، کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا، کسی کی دہائی دینا کسی جگہ کا کعبہ کا سا ادب کرنا۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ القول الجلیل ص:۱۱ ۲؎ تعلیم الدین ص ۱۴ ۳؎ تعلیم الدین ص ۱۴ ۴؎تعلیم الدین ص ۱۳