فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
شرک فی العادۃ کسی کے نام پر بچہ کے کان ناک چھیدنا، بالی پہنانا، کسی کے نام کا بدّھا بازو پر باندھنا، سہرا باندھنا،چوٹی رکھنا، علی بخش، حسین بخش وغیرہ نام رکھنا کسی چیز کو اچھوتی سمجھنا وغیرہ وغیرہ۔۱؎کفر وایمان، ارتداد ونفاق، شرک، کتابی اور دہری کی تعریف وہ شر ک جس پر عدم نجات وخلود فی النار مرتب ہے، اس کی تعریف یہ ہے جو حاشیہ خیالی میں شرح مقاصد سے نقل کی ہے۔ ان الکافر إن اظہر إلایمان فہو المنافق وان طرأ کفرہ بعد الایمان فہو المرتدو ان قال بالشریک فی الألوہیۃ فہو المشرک وان تدین بدین من الأدیان والکتب المنسوخۃ فہو الکتابی، وان ذہب الی قدم الدہر واسناد الحوادث الیہ فہو الدہری وان کان لایثبت الباری فہو المعطل وان کا ن مع اعترافہ نبوۃ النبی ببطن عقائد ہی کفر بالاتفاق فہو الزندیق، فاحفظہ فانہ تفصیل حسن۔ الکفر ضد الایمان ای انکار ما جاء بہ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کما ان الایمان ہو التصدیق۔۲؎کفر کے درجات کفر اعتقادی و کفر عملی کی تعریف ایک معنی کفر کے تو متعارف ہیں اور وہ کفر اعتقادی ہے، اور ایک معنی یہ ہیں ------------------------------ ۱؎ تعلیم الدین ص ۱۴ ۲؎ امداد الفتاوی ۲؍ ۸۱