فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
سنگدلی اوریکسوئی کا فرق بعض بڑے محبوبین کا انتقال ہوا مگر بعد میں مجھے رنج نہیں ہوا مجھے ایک دفعہ خیال ہوا کہ یہ سنگدلی ہے مگر غور کرنے سے سمجھ میں آیا کہ اگر اس کا منشاء سنگ دلی ہوتی تو بیمار کو دیکھ کر کیوں پگھلتا، معلوم ہوا کہ اس کا منشا صرف یہی ہے کہ اَلیْأس إحدی الراحتین۔۱؎تمنا اور ارادہ کا فرق اکثر لوگ کہاکرتے ہیں کہ ہمارا ارادہ تو ہے ،لیکن یہ بالکل غلط ہے کیونکہ تمنادوسری چیز ہے ارادہ دوسری چیزہے، مجھے خوب یاد ہے کہ میرے بچپن میں دوشخص حج کو جانے کی بابت تذکرہ کررہے تھے ان میں سے ایک نے کہا بھائی ارادہ تو ہر مسلمان کا ہے میں نے کہا کہ صاحب یہ بالکل غلط ہے اگر ارادہ ہر مسلمان کا ہوتا توضرور سب کے سب حج کرآتے۔ہاں یوں کہئے کہ تمنا ہر مسلمان کی ہے ،سونری تمناسے کام نہیں چلتا، ارادہ کہتے ہیں سامان کے مہیا کرنے کو، مثلاً ایک شخص زاراعت کرنا چاہتا ہے لیکن اس کاکوئی سامان مہیا نہیں کرتااور ایک شخص سامان بھی مہیا کررہا ہے توپہلے شخص کو متمنی اور دوسرے کو مرید(ادارہ کرنے والا) کہیں گے اسی طرح اگردوشخص جامع مسجد پہنچنا چاہیں مگر ایک اپنی جگہ بیٹھا ہو اتمنا ظاہرکئے جائے اور ایک شخص چلنا شروع کردے تو دوسرے کو مرید کہیں گے اور پہلے کو متمنی توجب ارادہ ہوتا ہے کام بھی ضرور پوراہوجاتاہے۔ ۲؎ذہن وعقل کا فرق ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کیا ذہن سے عقل کوکوئی واسطہ نہیں ؟ فرمایا: عقل اور چیز ہے ذہانت اور چیز ہے ، بعضوں کا ذہن چلتا ہے مگر حقیقت کو نہیں پہونچتا یہ کام عقل کا ہے ۔۳؎ ------------------------------ ۱؎ حسن العزیز ۴؍ ۴۹ ۲؎ ذم المکرُوہات ص:۴۸۴ ۳؎ ۲؎ ملفوظات حکیم الامت ۲۲۳ ج۲قسط ۲