فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
عادل کی تعریف،فاسق کی تعریف عادل وہ شخص ہے جوتمام کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو ، اور صغائر پرمُصر نہ ہواور اگر کوئی گناہ سرزد ہو جاتا ہوتو فوراً توبہ کرلیتا ہو، لہٰذا سود خور اور رشوت لینے والا ،ڈاڑھی منڈانے والا، جھوٹ بولنے والا ، اور بے نمازی اس جماعت کا (فسخ نکاح کے لئے) رکن نہیں بن سکتا، (کیونکہ غیرعادل یعنی فاسق ہے)۔۱؎حقیقت اور معرفت کی تعریف اعمال باطن کی درستی سے قلب میں جو جلاء وصفا پیدا ہوتا ہے اس سے قلب پر بعض حقائق کونیہ، وحقائق الہیہ وصفاتیہ منکشف ہوتے ہیں ان مکشوفات کو حقیقت کہتے ہیں اور انکشاف کو ’’معرفت‘‘ کہتے ہیں اور اس صاحب انکشاف کو محقق وعارف کہتے ہیں ۔۲؎تکبر کی تعریف تکبر کا حاصل یہ ہے کہ کسی دنیوی یا دینی کمال میں اپنے کو باختیار خود دوسرے سے اس طرح بڑا سمجھنا کہ دوسرے کو حقیر سمجھے تو اس میں دو جز ہیں ، اپنے کو بڑا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا یہ متکبر کی حقیقت ہے جو حرام اورمعصیت ہے۔۳؎ اپنے کو کسی کمال کے اعتبار سے دوسرے سے اس طرح بڑا سمجھنا کہ اس وقت صرف اپنے کمال اور اس کے نقص کی طرف التفات ہو اور یہ حکم ذہن میں نہ ہو کہ شاید یہ شخص اپنے کمال کے سبب مجموعی طور پر مجھ سے برتر درجہ رکھتا ہو۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ الحیلۃ الناجزۃ ص۱۷۵ ۲؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۱۶۵ ۳؎ تجدید تصوف ص ۳۲۲ ۴؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۱۹