فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
فصل۲ رسم کا بیان التزام مالا یلزم کی تعریف و تقسیم اور اس کا حکم التزام مالایلزم کی سہل تعبیر یہ ہے کہ غیر ضروری کو ضروری سمجھنا۔۱؎ لزوم عملی تکرار وکثرت سے ہوتا ہے۔۲؎ دوام کو منع نہیں کیا جاتا التزام اعتقادی یا عملی کو منع کیا جاتا ہے التزام اعتقادی یہ کہ اس کو ضروری سمجھے اور التزام عملی یہ کہ اس کے ترک پر ملامت کریں ۔۳؎ التزام مالا یلزم کی تعریف اس کے ترجمہ سے ظاہر ہے البتہ اس کی دو قسمیں ہیں اگر اس کو اعتقاد دین سمجھا جاتا ہو تو وہ اقبح ہے، اوراگر دین نہیں سمجھا جاتا مگر پابندی ایسی کی جاتی ہے جیسے ضروریات دین کی تو وہ بھی قبیح ہے گو قسم اول کے برابر اقبح نہیں جیسے ریا کی مذمت نصوص میں آئی ہے۔ اور اس کی بھی دوقسمیں ہیں ایک اعمال دین میں یہ اقبح ہے دوسرے اعمالِ دنیا میں یہ بھی قبیح ہے، جس میں یہ وعیدیں ہیں ۔ من راَی اﷲ بہ ومن سمع سمع اﷲ بہ آیا ہے من لبس ثوب شہرۃ البسہ اﷲ ثواب الذل یوم القیامۃ۔ اور جن امور مباح پر دوام ہے، وہ قطعاً اس میں داخل نہ ہوں گے۔ غایت مافی الباب اس کی وہ قسم جو دین ہونے کے اعتقاد سے کیا جائے زیادہ ------------------------------ ۱؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۳۲۷ ۲؎ انفاس عیسی ص ۶۳۴ ۳؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۳۰۸