فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
تشبہ کی تعریف (رفع تشبہ کی) پہچان یہ ہے کہ ان چیزوں کے دیکھنے سے عام لوگوں کے ذہن میں یہ کھٹک نہ ہوکہ یہ وضع تو فلانے لوگوں کی ہے مگر جب تک یہ خصوصیت ہے اس وقت تک منع کیا جائے گا جیسے ہمارے ملک میں کوٹ پتلون پہننا، دھوتی باندھنا یا عورتوں کو لہنگا پہننا۔۱؎حدیث متواتر کی تعریف اصول حدیث میں یہ قاعدہ مذکور ہے کہ اگر طرق ورواۃ حدیث میں اتنا تعدد ہو کہ عقل تواطؤ علی الکذب کو تجویز نہ کرسکے تو وہ حدیث متواتر ہوجاتی ہے، تواتر میں کوئی عدد خاص معتبر نہیں بلکہ اس کی حد یہی ہے جو مذکور ہوئی۔۲؎حدیث موقوف کی تعریف حدیث موقوف اس کو کہتے ہیں جس میں صحابی اپنی طرف سے ایک حکم بیان کرے جو مدرک بالرائے ہو سکے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس کی نسبت نہ کرے اس کو کہاجائے گا کہ یہ صحابی کی رائے ہے۔۳؎اذن بطیْب نفس (دلی رضا مندی) کی تعریف اذن بطیْب نفس کی حقیقت یہ ہے کہ دوسرے کو عدم اذن پر بھی قدر ت ہو اور تجربہ ہے کہ پیر کے استیذان کے بعد یہاں کے مرید عدم اذن پر قادر نہیں ، اس لئے یہ اذن معتبر نہیں ، پس آج کل اذن کے بعد بھی بدوں شہادتِ قلب کے عمل نہ کیا جائے۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ حیات المسلمین ص ۲۲۴ ۲؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۳۵۱ ۳؎ واعظ الصالحون ص۲۷ ۴؎ انفاس عیسی ص ۳۱۵