فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
نفع متعدی کو؟ اگر نفع متعدی میں مشغول ہونا لازم کیا گیا تو تکلیف مالایطاق اور اگر نفع لازمی کا اس کو امر کیا گیا تو ثابت ہوا کہ نفع متعدی مقصود بالذات نہیں کیونکہ مقصود بالذات سے کوئی مسلمان محروم نہیں ہوسکتا پس نفع متعدی مقصود بالذات نہیں بلکہ مقصود بالعرض ہے اور مقصود بالذات مقصود بالعرض سے افضل ہوا کرتا ہے۔۱؎معصیت کا ذریعہ اور سبب بھی معصیت ہے جو ذریعہ گناہ کا ہو وہ بھی گناہ ہوتا ہے اسی لئے حدیث شریف میں عشاء کے بعد باتیں کرنے سے ممانعت آئی ہے اور اس کی وجہ شراح حدیث نے یہ لکھی ہے کہ اس سے صبح یا تہجد کی نماز میں خلل پڑے گا۔۲؎معصیت کی دو قسمیں ہیں معصیت بالذات، معصیت بالغیر اسراف و تبذیر کی حقیقت ایک ہی ہے، کہ محل معصیت میں خرچ کرنا خواہ وہ معصیت بالذات ہو جیسے شراب و قمار و زنا، خواہ بالغیر ہو جیسے فعل مباح میں بہ نیت شہرت و تفاخر خرچ کرنا۔۳؎اعانت علی المعصیت بھی معصیت ہے قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ وَلاَ تَعَاوَنُوا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (ترجمہ) اور گناہ اور زیادتی کی باتوں میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو۔۴؎ (مثال)آج کل بھیک مانگنے والے اکثر مال جمع کرنے والے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو مانگنا جائزہی نہیں اور ان کو دینا گویا مانگنے کا عادی بنانا اور اعانت علی المعصیت ہے اور اعانت علی المعصیت بھی معصیت ہے۔۵؎ ------------------------------ ۱؎ اشرف الجواب ۲؍ ۳۰۱ ۲؎ طریقۂ میلاد شریف ص۷ ۳؎بیان القرآن پ:۱۵، سورۂ بنی اسرائیل ۴؎بیان القرآن سورہ مائدہ پ۶ ۵؎ ذم المکرُوہات ص ۴۳۹