فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
فصل۱ سنت کی تعریف اور اس کے اقسام سنت مطلقہ وہ ہے جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور عبادت کیا ہے ورنہ سنن زوائد سے ہوگا مثلاً حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بال رکھنا بطور عادت کے ہے نہ کہ بطور عبادت کے اس لئے اولی ہونے میں تو شبہ نہیں مگر اس کے خلاف کو خلاف سنت نہ کہیں گے۔۱؎ سنت دو قسم است، سنت عبادت وسنت عادت، مطلق لفظ سنت برقسم اول اطلاق کردہ می شود واستحقاق وعدۂ ثواب وترغیب براں ہمیں قسم منوط است ، وقسم ثانی ہم خالی از برکت ودلیل محبت بودن نیست لیکن مقصود جز ودین نہ باشد وا گر ایں قسم مخل امرے از مقاصد دین درحق شخصے شود اورا ازاں باز داشتہ شود۔۲؎اتباعِ سنت کی اہمیت اور مقربین کو سنت عادت کے ترک پر تنبیہ اتباعِ سنت کے معنی لوگ صرف نمازو روزہ میں اتباع کرنے کو سمجھتے ہیں ، حالانکہ ہرشئی میں اتباعِ سنت (مطلوب)ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرشئی کاطریقہ بتلایا ہے ،جوشخص بعض چیزوں میں اتباع کرے اور بعض میں کوتاہی کرے اس کو اتباع کا جو ثمرہ ہے وہ نصیب نہ ہوگا ،لوگوں کی معاشرت بہت ناقص ہوگئی ہے ،بعض محققین نے اس کی ایک مثال فرمائی ہے کہ ایک کنویں میں پچاس ہاتھ رسّی لگتی ہو، اور کوئی اس میں چالیس ہاتھ رسّی ڈالے توپانی نہیں نکل سکتا ۔۳؎ فرمایاکہ مقربین کو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سنن عادیۃ کے ترک سے بھی تنبیہ کی جاتی ہے اور توبیخ ہوتی ہے ،چنانچہ ایک شخص عُرفاء میں سے خلوت میں بیٹھے تھے اس ------------------------------ ۱؎ امداد الفتاوی ۴؍ ۲۲۴ ۲؎ امداد الفتاوی ۴؍ ۲۲۹ ۳؎ ملفوظات دعوات عبدیت ص۱۳۹ج۱۹