فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
عجب کی تعریف عجب میں صرف ایک قید کم ہے یعنی عجب میں دوسروں کو چھوٹا سمجھنا نہیں ہوتا صرف اپنے کو بڑا سمجھتا ہے۔۱؎حب جاہ کی تعریف حب جاہ کا حاصل یہ ہے کہ جیسا اپنے کودل میں بڑا سمجھتا ہے اس کی بھی کوشش کرتا ہے کہ دوسرے بھی مجھے بڑا سمجھیں اور تعظیم واطاعت وخدمت کریں اس کا منشاء بھی تکبر وعجب ہی ہے۔۲؎تواضع کی تعریف تواضع کے معنی یہ ہوں گے کہ باوجود اپنے کو متصف بالکمال اور باوجود کمال کو متصف بوصف الکمالیۃ سمجھنے کے بھی اپنے آپ کو دوسرے سے اس طرح چھوٹا سمجھنا کہ عین اس وقت میں اپنے نقائص کا اور دوسرے کے کمال متیقن یا محتمل کا استحضار بھی ہو اور اس استحضار سے یہ حکم ذہن میں ہوکہ شاید میں اپنے نقائص کے سبب مجموعی طور پر اس سے کمتر درجہ کا ہوں ۔۳؎ تواضع یہ ہے کہ حقیقت میں وہ اپنے کو لاشئی سمجھے اورہیچ سمجھ کر تواضع کرے اور اپنے کورفعت نہ سمجھے، اور سچ مچ اپنے کو مٹانے کا قصد کرے۔ تواضع کے معنی یہ نہیں ہیں کہ خدا تعالی نے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کی اپنے سے نفی کرے بلکہ معنی یہ ہیں کہ ان کو اپنا کمال نہ سمجھے محض فضل رحمت حق سمجھے۔۴؎------------------------------ ۱؎ تجدید تصوف ۲؎ تجدید تصوف ۳؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۱۹۲ ۴؎ انفاس عیسی ص ۲۷۳