فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
الباب السابع چند اصولی مباحث فصل (۱) تشبہ کا بیان تشبہ کا مسئلہ نص قرآنی سے ثابت ہے فرمایا:’’ مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُم‘‘ والی حدیث میں ایک دفعہ دیوبند کے بعض طلباء کے متعلق سناگیاتھا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے میں نے کہا حدیث کی تو مجھ کو تحقیق نہیں کہ سند کے لحاظ سے کیسی ہیمگر میں اسی مضمون کو آیت سے ثابت کردوں گا، یہ مسئلہ خود نص قرآنی میں موجود ہے، وہ یہ ہے کہ حق تعالی ارشاد فرماتے ہیں وَلاَ تَرْکَنُوا إلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّار۔ (یعنی مت مائل ہو ان لوگوں کی طرف جنہوں نے ظلم کیا کبھی تم کو بھی آگ پہنچ جائے)۔ اس سے معلوم ہوا کہ اہل باطل کی طرف میلان حرام ہے، اور اس کے ساتھ ایک قاعدہ یہ بھی ملا لیا جائے کہ تشبہ بدون رکون اور میلان قلبی کے نہیں ہوتا، تشبہ جب کبھی پایا جائے گا رکون کے ساتھ پایا جائے گا یعنی لازم ہے کہ اس کی طرف رکون (یعنی میلان) ہو، اولاً رکون ہوتا ہے پھر