فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
الیک اس لئے کہ شاید مجلس میں کوئی امرایسا ہوگیا ہو جو بوسائط بعید ہ سبب ہوجاوے کسیمخدورکاتواس کا یہ کفارہ ہوجاے گا ۔جب حضور باجود اس پاکی اور عصمت کے اس قدر احتیاط فرماتے ہیں توہم کو توبطریق اولیٰ اس کااہتمام ضروری ہے۔ اورلیجئے ایک شخص تھے ابوجہم انہوں نے ایک منقش چادر حضور کے لئے بھیجی تھی، حضور نے اسکو اوڑھ کر نماز پڑھی اور نماز کے بعد یہ فرمایا کہ یہ چادر واپس کردو اور اس کے پاس سے یہ سادہ چادر لے آئے ،دیکھئے محتمل افضاء الی الالہاء سے آپ نے کس درجہ احتیاط فرمائی فانہاکادت ان تلہینی اٰنفا یعنی قریب تھا کہ وہ ابھی میرا دل بٹادیتی ، اور جب حضور قربِ وقوع یعنی احتمال افضاء کا پہلے سے انسدادو انتظام فرماویں تو ہم کو توبہت زیادہ ضرورت ہے کہ بہت ہی پہلے سے اس کا انتظام کریں ،اس لئے کہ آپ توعین وقت پر بھی نفس کو روک سکتے تھے، آپ کانفس تو بالکل قابو میں تھا، اور ہمارانفس تومنھ زورگھوڑے کی طرح ہے کہ جب نکل جاتاہے پھر قابو میں نہیں رہتا پھرجو کچھ بھی اس سے صادر ہوبعید نہیں اس لئے ہم کو بہت انتظام کی ضرورت ہے ورنہ وقت پر بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اکثرلوگ مباحات کے اندر بیحد وسعت کرتے ہیں ،مثلاً فضول ملاقاتیں بیحد کرتے ہیں ،سیاحت بیحد کرتے ہیں ،جہاں بیٹھے گے باتوں کا ایسا چرخہ چلائیں گے کہ ختم ہی نہیں ہوتا ،تذکرے اور حکایتیں ،فلاں رسالے نے یہ لکھا ہے ،فلاں پرچہ میں یہ مضمون ہے ،بعضوں کو کھانے پینے کا بیحد شوق ہوتا ہے ہروقت کھانوں کا تذکرہ اور ہروقت اسی کا اہتمام ہوتاہے۔(ان سب امور میں بھی اعتدال چاہئے )۱؎ ------------------------------ ۱؎ المباح ص:۳۰۰،۳۱۱تا۳۱۵ ملحقہ اصلاح اعمال