فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
اطاعت مطلقہ عبادت ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے بحمدللہ اہل اسلام کسی کی اطاعت مطلقہ نہیں کرتے ،غیر مقلدوں کا اہل تقلید پر یہ الزام ہے کہ ان مقلدوں نے بھی اپنے ائمہ ومجتہدین کو ارباب بنالیا ہے یہ بھی ان کی اطاعت مطلقہ کرتے ہیں یہ محض بدگمانی ہے ،مقلدین اطاعت مطلقہ کسی مجتہد کی نہیں کرتے بلکہ ان کے اقوال کا اتباع اس قید کے ساتھ کرتے ہیں کہ اللہ ورسول کے حکم کے موافق ہوں ، اسی وجہ سے وہ ایسے شخص کا اتباع کرتے ہیں جس کی نسبت ان کو یہ اعتقاد ہوتا ہے کہ یہ اللہ ورسول کا پورا متبع ہے ،اور خلاف حکم شرعی کوئی بات نہیں کہتا۔۱؎ (خلاصہ کلام یہ کہ ائمہ مجتہدین اور ) علماء حقانی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب ہیں ، تویہ جو حکم پہنچاتے ہیں وہ درحقیقت حضور ہی کا حکم ہے ،یہ لوگ صرف حکم پہنچانے کیلئے درمیان میں واسطہ ہیں ،توان سے کسی بات کا پوچھنا فی الواقع حضور ہی سے پوچھنا ہوا،اور ان کے فیصلہ کو تسلیم کرلینا حضور ہی کے فیصلہ کو تسلیم کرلینا ہوا۔۲؎ ------------------------------ ۱؎ الاستماع والاتباع ملحقہ حقوق الزوجین ص۴۰۱ ۲؎ الصالحون ص:۱۳۹