بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وہ آئے جن کے ہر نقشِ قدم کو رہنما کہیے وہ آئے جن کے فرمانے کو فرمانِ خدا کہیےآقا صلی اللہ علیہ و سلم کا نسب عالی کہنے والے نے بالکل درست کہا ہے : مبارک ہو شہ ہردوسرا تشریف لے آئے مبارک ہو محمد مصطفی تشریف لے آئے مبارک مخبرِ صادق لقب تشریف لے آئے مبارک سیدِ والا نسب تشریف لے آئے وہ ہیں محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب(شیبہ) بن ہاشم،(عمرو) بن عبد مناف(مغیرہ) بن قصی(زید) بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہربن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان بن اد بن ہمیسع بن سلامان بن عوص بن بوز بن قموال بن ابی بن عوام بن ناشد بن حزا بن بلداس بن یدلاف بن طاج بن جاحم بن ناحش بن ماخی بن عیض بن عبقر بن عبید بن الدعا بن حمدان بن سنبر بن یثربی بن یحزن بن یلحن بن ارعوی بن عیض بن ذیشان بن عیصر بن افناد بن ایہام بن مقصر بن ناحث بن زارح بن سمی بن مزی بن عوضہ بن عرام بن قیدار بن اسماعیلؑ بن ابراہیمؑ بن آزر بن ناحور بن سارو ع بن راعو بن فالخ بن عابر بن شالخ بن ارفخشد بن سام بن نوحؑ بن لامک بن متوشلخ بن اخنوخ بن یرد بن مہلائیل بن قینان بن آنوشہ بن شیثؑ بن آدم ؑ۔ (سیرت ابن ہشام:۱/۱-۴، رحمۃ للعالمین:۲/۱۱-۱۸، الرحیق المختوم:۷۳-۷۴)نام نامی اور اس کی برکات پوتے کی پیدائش کی اطلاع جناب عبد المطلب تک پہنچتی ہے، ان کی مسرت کا کوئی