بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
حیات نبوی صلی اللہ علیہ و سلم از ولادت با سعادت تا بعثتِ مبارکہ اہم تفصیلات وپیغام اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن، وَالصَّلَوٰۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن۔وَ عَلَی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن۔ اَمَّابَعْدُ: فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ : لَقَدْ جَآء کُمْ رَسُوْلٌ مِنْ اَنْفُسِکُمْ، عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَاْ عَنِتُّمْ، حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ، بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَحِیْمٌ۔(التوبہ /۱۲۸) (لوگو!) تمہارے پاس ایک ایسا رسول آیا ہے جو تم ہی میں سے ہے، جس کو تمہاری ہر تکلیف بہت گراں معلوم ہوتی ہے ، جسے تمہاری بھلائی کی دُھن لگی ہوئی ہے ، جو مؤمنوں کے لئے انتہائی شفیق، نہایت مہربان ہے۔تذکرۂ سیرت: عظیم سعادت ہو نہ یہ پھول، تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو چمن دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو