بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
جذبات عقیدت و محبت وَاللّٰہِ یَا خَیْرَ الْخَلا ئِقِ إِنَّ لِیْ قَلْباً مَشُوْقاً لَا یَرُوْمُ سِوَاکَ وَبِحَقِّ جَاہِکَ إِنَنِّی بِکَ مُغْرَمٌ وَاللّٰہُ یَعْلَمُ أَنَّنِی اَہْوَاکَ (امام ابوحنیفہؒ) اے بہترینِ خلائق: میرا دل صرف آپ کی محبت سے لبریزہے، وہ آپ کے سوا کسی کا طالب نہیں ، مجھے آپ کی عزت و عظمت کی قسم: میں آپ سے بے پناہ محبت رکھتا ہوں ، اور اللہ میری اس والہانہ محبت کا گواہ ہے۔ اور فَإِنَّ أَبِیْ وَوَالِدَتِیْ وَعِرْضِیْ لِعِرْضِ مُحَمَّدٍ مِنْکُمْ وِقَائُ (حضرت حسان بن ثابتؓ) میرا باپ، میری ماں ، میری عزت، ہر چیز محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ناموس کے تحفظ کے لئے قربان ونثار ہے۔ qqq