بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
نبوت کا گیارہواں سال یثرب کا پہلا وفد اسلام کے سایۂ رحمت میں اب نبوت کے گیارہویں سال میں آئیے! مدینہ منورہ (یثرب) میں آباد دو مشرک قبائل اوس وخزرج ایک مدت سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا ذکر سنتے آرہے تھے، ان کے افراد حج کے لئے آتے رہتے تھے۔ ۱۱؍نبوی میں خزرج کے ۶؍افراد نے حضرت اسعد بن زرارہ ؓ کی قیادت میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے حج کے موقع پر ملاقات کی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے سامنے حق کی دعوت پیش کی، انہوں نے بلاتاخیر حق قبول کرلیا، یہ قافلہ مدینہ منورہ پہنچا، تو ان کے ذریعہ اسلام کا پیغام اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا ذکر ہر گھر تک پہنچ گیا۔ (سیرۃ ابن ہشام:۱/۴۲۸-۴۳۰)حضرت عائشہؓ سے عقد یہی وہ سال ہے جس میں ماہِ شوال میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا نکاح حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ہوا، جن کی رخصتی ہجرت کے بعد عمل میں آئی۔ mvm