بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
عقد حضرت عثمان ؓسے ہوا، اس طرح حضرت عثمان ذو النورین ہوگئے۔ (الاصابۃ:۴/۴۶۶)حضرت ابوطفیلؓ کی ولادت ۳؍ہجری میں حضرت ابوالطفیل عامر بن واثلہ کی ولادت ہوئی، وہ آخری صحابی ہیں ، جو ۱۱۰؍ہجری میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ، امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو ان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہے۔(عہد نبوت کے ماہ وسال:محمد ہاشم سندھی:۱۸۷)حضرت زینب بنت خزیمہؓ سے عقد اسی سال آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت زینب بنت خزیمہؓ سے نکاح فرمایا، ان کے پہلے شوہر حضرت عبد اللہ بن جحش (آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے حقیقی پھوپھی زاد بھائی) احد میں شہید ہوئے تھے، حضرت زینب بہت فیاض اور غریب پرور خاتون تھیں ، اسی لئے انہیں ام المساکین کہا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے نکاح میں یہ صرف ۳؍ماہ رہیں ، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد یہی وہ بیوی ہیں جن کا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات میں انتقال ہوا، ۴؍ہجری میں وفات پائی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے نماز جنازہ پڑھائی، اور جنت البقیع میں مدفون ہوئیں ۔ (سیرت احمد مجتبی:۲/۳۴۰،سیر الصحابیات:مولانا سعید انصاری:۵۵) mvm