بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
غلام کی التجا آقا کی جناب میں اے شہ لولاک، اے شاہنشہِ دنیا و دیں اے شفیع المذنبیں ، اے رحمۃ للعالمیں آج تیرے عتبۂ اقبال پر آیا ہوں میں دل کے ٹکڑے نذر کرنے کے لئے لایا ہوں میں وہ تہی دامن ہوں جس کے پاس کچھ سامان نہیں جانتا ہوں سنگ ریزے نذر کے شایاں نہیں اپنی رحمت پر نظر کر، میری لاچاری نہ دیکھ اس فقیر بے سرو ساماں کی ناداری نہ دیکھ (احمد شجاع ساحر) qqq