بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
حیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم از ہجرت - تا - فتح مکہ (مدنی زندگی) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، وَالصَّلَوٰۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ، وَعَلَی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ، أَمَّا بَعْدُ:ذکر رسول صلی اللہ علیہ و سلم عظیم سعادت حضراتِ گرامی! سید الکونین اکے ذکر سے عظیم سعادت اور کیا ہوسکتی ہے؟ وہ ذاتِ اقدس جووجہِ تخلیقِ کائنات ہے، جس کے طفیل میں یہ عالم وجود میں آیا ہے، جس کے فیض سے پوری کائنات روشن ہے ؎ رہے اس سے محروم آبی نہ خاکی ہری ہوگئی ساری کھیتی خدا کی اُس ذاتِ مقدس کی سیرت کا بیان عظیم ترین توفیق الٰہی کے سوا اور کیا ہے؟ جب اُن کا ذکر ہو دنیا سراپا گوش بن جائے جب اُن کا نام آئے مرحبا صل علی کہئے غبارِ راہِ طیبہ سرمۂ چشم بصیرت ہے یہی وہ خاک ہے جس خاک کو خاکِ شفا کہئے میرے سرکار کے نقشِ قدم شمع ہدایت ہیں یہ وہ منزل ہے جس کو مغفرت کا راستہ کہئے