بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
ہجرت کا گیارہواں سال آقا صلی اللہ علیہ و سلم کا سفر جاودانی اب ہم اپنے سفر کی آخری منزل پر گویا لب بام پہنچ رہے ہیں ، ہجرت کا گیارہواں سال شروع ہوچکا ہے، آقا صلی اللہ علیہ و سلم کا سفر جاودانی بالکل قریب آچکا ہے۔قرآنی اشارے حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہونے والی آیت ’’اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ‘‘ نے اور مکمل ’’سورۂ نصر‘‘ نے اشارۃً واضح کردیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا مشن پورا کردیا ہے، اور اب مالک حقیقی سے وصال کی ساعت آنے کو ہے۔ (معارف القرآن:۸/۸۳۵، تفہیم القرآن :۶/۵۱۲)زیارت احد صفر ۱۱؍ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم ایک دن شہدائے احد کی قبروں کی زیارت کے لئے تشریف لے گئے ہیں ، ان کے حق میں دعائیں کررہے ہیں ، اور ایسی باتیں فرمارہے ہیں جیسے رخصت کرنے والا کرتا ہے، اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ: إِنَّا بِکُمْ لاَحِقُوْنَ۔ ہم بھی عنقریب تم سے ملنے والے ہیں ۔ واپس آکر لوگوں کو خطاب فرماتے ہیں اور ارشاد ہوتا ہے کہ: لوگو! میں تم سے پہلے جارہا ہوں ، حوضِ کوثر پر ملاقات ہوگی، میں