بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
علی نے اپنی تیغ آب دار سے دوہی ضرب میں طلحہ کا کام تمام کردیا۔ (زرقانی:۲/۳۱) اس طرح انفرادی مقابلوں میں ۲۲؍دشمنانِ اسلام واصل جہنم ہوئے۔ (سیرت ابن ہشام:۲/۱۰۳)عجیب ایمانی کردار اسی دوران یہ مرحلہ بھی آیا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے حضرت عبد الرحمن (جو اس موقع پر کفار کے ساتھ تھے) دشمنوں کی طرف سے میدان میں آئے، ان کے مقابلے کے لئے ان کے باپ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تلوار سونت کر نکلے، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں جانے سے روکا۔ (سیرت احمد مجتبیٰ:۲/۳۰۸) سورۂ مجادلہ کی یہ آیت اسی جیسے موقع کے لئے نازل ہوئی ہے۔ لَا تَجِدُ قَوْمًا یُؤْمِنُونَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ یُوَادُّوْنَ مَنْ حَادَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ، وَلَوْ کَانُوا آبَائَ ہُمْ أَوْ اَبْنَائَ ہُمْ أَوْ اِخْوَانَہُمْ أَوْ عَشِیْرَتَہُمْ، أُوْلَئِکَ کَتَبَ فِیْ قُلُوبِہِمُ الإِیْمَانَ، وَ أَیَّدَہُمْ بِرُوْحٍ مِنْہُ، وَ یُدْخِلُہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الاَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا، رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ، أُولَئِکَ حِزْبُ اللّٰہِ، أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۔ ( المجادلہ/۲۲) جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، ان کو تم ایسا نہیں پاؤ گے کہ وہ ان سے دوستی رکھتے ہوں جنہوں نے اللہ اوراس کے رسول کی مخالفت کی ہے ، چاہے وہ ان کے باپ ہوں ، یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے خاندان والے ، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان