بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
میں لپٹنے والے: اٹھئے، اللہ کے دشمنوں کو انجام بد سے ڈرایئے،اپنے پروردگار کی تعظیم کیجئے،اپنے کپڑوں کوپاک رکھئے، اور (کفروگناہ کی)گندگی سے کنارہ کرلیجئے، کوئی احسان زیادہ وصول کرنے کی نیت سے نہ کیجئے، اپنے پروردگار کی خاطر صبر سے کام لیجئے۔( المدثر/۱-۷)دوسری وحی کا سبق یہ دوسری وحی تھی، پہلی وحی نے علم نافع کو بیان کیا ہے، دوسری وحی کی سات آیتوں نے مقاصد رسالت بیان کردئے: (۱) نافرمانوں کو انجام بد سے ڈرانا۔ (۲) اللہ کی کبریائی کا اعلان۔ (۳) معاشرہ کے ہرہر فرد کو اعتقاد وعمل واخلاق کی ظاہری وباطنی گندگیوں سے پاک کرنا۔ (۴) بے لوث وبے غرض دعوت وخدمت ۔ (۵) راہِ حق کی مصیبتوں پر صبر۔ یہ نصب العین تھا، جس کی تکمیل کے لئے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے پورے ۲۳؍سال صرف کئے۔ mvm