بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
حضرت عائشہؓ کی رخصتی ہجرت کے پہلے ہی سال شوال میں ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رخصتی عمل میں آئی، ہجرت سے دو یا تین سال قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان سے عقد فرمایا تھا، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جمالِ صورت وسیرت سے آراستہ اور مکارم اخلاق کی پیکر خاتون تھیں ، لطافت ذوق، سلامت فکر، اصابت رائے، کمالِ عقل، فراست وفقاہت سے مزین تھیں ، وہ پیغمبر علیہ السلام کی مکمل مزاج دان اور والہانہ محبت کرنے والی اور خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی نگاہ میں بے انتہا محبوب تھیں ، روایات میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے دریافت کیا گیا: أَیُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَیْکَ؟ آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون انسان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: عَائِشَۃُ۔ عائشہ۔ (بخاری و مسلم: المناقب) mvm