بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وَإِنَّمَا یَصِیْرُ أَحَدُکُمْ إِلَی مَوْضِعِ أَرْبَعِ أَذْرُعٍ۔ تم میں سے ہر ایک کو بس چار ہاتھ زمین (قبر) تک پہنچنا ہے۔ وَالأَمْرُ بِآخِرَتِہِ۔ معاملہ آخرت کے سپرد ہوجانا ہے ۔ وَمِلاکُ الْعَمَلِ خَوَاتِمُہُ۔ عمل کی اصل حقیقت خاتمہ ہے۔ وَشَرُّ الرَّوَایَا رَوَایَا الْکَذِبِ۔ نقل کی جانے والی باتوں میں سب سے بدتر جھوٹی باتیں ہیں ۔ وَکُلُّ مَا ہُوَآتٍ قَرِیْبٌ۔ ہر آنے والی چیز قریب ہے۔ وَسِبَابُ الْمُؤْمِنِ فُسُوْقٌ۔ مومن کو گالی دینا فسق ہے ۔ وَقِتَالُ الْمُؤْمِنِ کُفْرٌ۔ مومن سے جنگ کرنا کفر تک پہنچادیتا ہے ۔ وَأَکْلُ لَحْمِہِ مِنْ مَعْصِیَۃِ اللّٰہِ۔ مسلمان کا گوشت کھانا( غیبت) اللہ کی نافرمانی ہے۔ وَحُرْمَۃُ مَالِہِ کَحُرْمَۃِ دَمِہِ۔ مسلمان کے مال کی عظمت جان کی عظمت کی طرح ہے ۔