بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وَمَنْ یَتَأَلَّ عَلَی اللّٰہِ یُکَذِّبْہُ۔ جو جھوٹی قسم کھاتا ہے اللہ اسے جھوٹاثابت کردیتا ہے ۔ وَمَنْ یَغْفِرْ یَغْفِرِ اللّٰہُ لَہُ۔ جو دوسروں سے درگزر کرتا ہے ،اللہ اس سے درگزر فرمائے گا۔ وَمَنْ یَعْفُ یَعْفُ اللّٰہُ عَنْہُ۔ جو دوسرے کو معاف کردیتا ہے،اللہ اسے معاف فرمادے گا۔ وَمَنْ یَکْظِمِ الْغَیْظَ یَأَجُرْہُ اللّٰہُ۔ جو غصہ پی جاتا ہے ، اللہ اسے اجر عطا فرماتا ہے ۔ وَمَنْ یَصْبِرْ عَلَی الرَّزِیَّۃِ یُعَوِّضْہُ اللّٰہُ۔ جومصیبت اور حق تلفی پر صبر کرتا ہے ، اللہ اسے بہتر بدلہ عطا فرماتا ہے۔ وَمَنْ یَتَّبِعِ السُّمْعَۃَ یُسَمِّعِ اللّٰہُ بِہٖ۔ جو شہرت کے پیچھے پڑ جاتا ہے ، اللہ اسے بدنام کردیتا ہے ۔ وَمَنْ یَصْبِرْ یُضَعِّفِ اللّٰہُ لَہُ۔ جو ثابت قدم رہتا ہے ، اللہ اسے دوگنا عطا فرماتا ہے ۔ وَمَنْ یَعْصِ اللّٰہَ یُعَذِّبْہُ اللّٰہُ۔ جو اللہ کی نافرمانی کرتا ہے ،اللہ اس کوعذاب دیتا ہے ۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی وَلِأُمَّتِي۔ خدایا: مجھے اور میری امت کو معاف فرمادیجئے۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی وَلِأُمَّتِي۔ اے اللہ: میری اور میری امت کی مغفرت فرمادیجئے۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی وَلِأُمَّتِي۔ بار الہا: مجھ سے اور میری امت سے درگزر فرمادیجئے۔