بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وَالْغُلُوْلُ مِنْ جُثَائِ جَہَنَّمَ۔ مال غنیمت میں خیانت جہنم کی تپش کا سبب ہے ۔ وَالْکَنْزُ کَيٌّ مِنَ النَّارِ۔ (ناجائز) خزانہ جہنم کی آگ سے داغ ہے۔ وَالشِّعْرُ مِنْ مَزَامِیْرِ إِبْلِیْسَ۔ (برا) شعر ابلیس کی بانسری ہے ۔ وَالْخَمْرُ جُمَّاعُ الإِثْمِ۔ شراب مجموعۂ گناہ ہے۔ وَالنِّسَائُ حِبَالَۃُ الشَّیْطَانِ۔ عورتیں شیطان کا جال ہیں ۔ وَالشَّبَابُ شُعْبَۃٌ مِنَ الْجُنُوْنِ۔ نوجوانی جنون کی ایک قسم ہے۔ وَشَرُّ الْمَکَاسِبِ کَسْبُ الرِّبَا۔ سب سے بدتر کمائی سود کی کمائی ہے۔ وَشَرُّ الْمَأْکَلِ مَالُ الْیَتِیْمِ۔ سب سے بدتر خوراک یتیم کا مال ناحق کھانا ہے ۔ وَالسَّعِیْدُ مَنْ وُعِظَ بِغَیْرِہِ۔ خوش بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرے۔ وَالشَّقِیُّ مَنْ شَقِیَ فِيْ بَطْنِ أُمِّہٖ۔ سب سے بڑابدنصیب وہ ہے جو پیدائشی بدنصیب ہو۔