بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وَشَرُّ النَّدَامَۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ سب سے بری ندامت وہ ہے جو قیامت کے دن ہوگی۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ لا یَأَتِي الصَّلاۃَ إِلَّا دُبُرًا۔ کچھ لوگ نماز میں بہت دیر ہی سے آتے ہیں ۔ وَمِنْہُمْ مَنْ لَا یَذْکُرُ اللّٰہَ إِلَّا ہُجْراً۔ کچھ لوگ اللہ کا ذکر برائے نام ہی کرتے ہیں ۔ وَأَعْظَمُ الْخَطَایَا اللِسَانُ الْکَذُوْبُ۔ سب سے بڑا گناہ جھوٹی زبان ہے ۔ وَخَیْرُ الْغِنَی غِنَی النَّفْسِ۔ سب سے بہتر مالداری نفس کا غنا ہے ۔ وَخَیْرُ الزَادِ التَّقْوَیٰ۔ سب سے بہتر توشہ تقوی ہے۔ وَرَأَسُ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اللّٰہِ۔ دانائی کا اونچا درجہ خوف خدا ہے ۔ وَخَیْرُ مَا وَقَرَ فِيْ الْقُلُوْبِ الْیَقِیْنُ۔ دلوں میں جاگزیں ہونے والی سب سے بہتر چیز یقین ہے۔ وَالاِرْتِیَابُ مِنَ الْکُفْرِ۔ شک کفر کی ایک قسم ہے۔ وَالنِّیَاحَۃُ مِنْ عَمَلِ الْجَاہِلِیَّۃِ۔ نوحہ خوانی جاہلیت کا عمل ہے۔