بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
وَشَرُّ الأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا۔ سب سے بدترین چیز بدعتیں ہیں ۔ وَأَحْسَنُ الْہَدْیِ ہَدْیُ الأَنْبِیَائِ۔ سب سے بہتر راہ زندگی انبیاء کا طریقہ ہے ۔ وَأَشْرَفُ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّہَدَائِ۔ سب سے باعزت موت شہدا ء کی ہے ۔ وَأَعْمَی الْعَمَی الضَّلاَلَۃُ بَعْدَ الْہُدَیٰ۔ سب سے بڑی بے بصری سیدھی راہ پانے کے بعد گمراہی ہے۔ وَخَیْرُ الْعِلْمِ مَا نَفَعَ۔ سب سے بہتر علم وہ ہے جو نفع بخش ہو۔ وَخَیْرُ الْہَدْيِ مَا اتُّبِعَ۔ سب سے بہترطریقہ وہ ہے جس کی اتباع کی جائے۔ وَشَرُّ الْعَمَی عَمَی الْقَلْبِ۔ سب سے بدتر نابینائی قلب کی نابینائی ہے ۔ وَالْیَدُ الْعُلِیَا خَیْرٌ مِنْ الیَدِ السُّفْلَی۔ اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے( لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے۔ وَمَا قَلَّ وَکَفَی خَیْرٌ مِمَّا کَثُرَ وَأَلْہَی۔ جو مال کم اور کافی ہووہ غافل کردینے والے زیادہ مال سے بہتر ہے۔ وَشَرُّ الْمَعْذِرَۃِ حِیْنَ یَحْضُرُ الْمَوْتُ۔ انتہائی بری عذر خواہی (توبہ) موت کے وقت کی عذر خواہی ہے۔