بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
محمد کی نبوت دائرہ ہے جلوۂ حق کا اسی کو ابتداء کہئے اسی کو انتہاء کہئے مدینہ یاد آتا ہے تو پھر آنسو نہیں رکتے مری آنکھوں کو ماہر چشمۂ آبِ بقا کہئے آج کی مجلس کا موضوع ’’مدنی زندگی‘‘ ہے، حیاتِ طیبہ کا یہ مدنی دور دس سالوں پر محیط ہے، قبل از نبوت چالیس سالہ مدت، بعد از نبوت مکی زندگی کی تیرہ سالہ مدت کے مقابلے میں یہ دس سالہ مدنی زندگی کی مدت اپنے زمانی رقبے کے لحاظ سے مختصر ضرور ہے، لیکن یہ اپنے دامن میں اتنی ہمہ جہت، جامع، تعمیری، انقلابی اور ہمہ گیر تفصیلات اور کارنامے لئے ہوئے ہے کہ ایک مجلس تو درکنار، ہزاروں مجلسوں میں بھی اس کا احاطہ اور اس کا حق ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ mvm