آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
تیسری اشاعت میں کتاب کے اخیر میں بے ربط لاحق کردیا گیا تھا، بیس سال قبل ہاتھ کی کتابت اور طباعت کی وجہ سے اس میں بہت سے نقائص بھی رہ گئے تھے، اس مرتبہ الحمدﷲ کمپیوٹر سے کتابت کراکر ان اضافات کو بھی اپنے اپنے مقام پر لاحق کردیا گیا، نقائص کو بھی دور کردیا گیا، اس طرح یہ دو کتابیں (فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنہ والبدعہ اور آداب افتاء واستفتاء مع آداب تصنیف و تالیف) منظر عام پر آرہی ہیں ۔ آداب افتاء و استفتاء میں چند اضافے بھی کئے گئے ہیں مثلاًحکیم الامت حضرت تھانویؒ کی علمی و فقہی مراسلت و مکالمت جو بعض اکابر فقہاء یا عقلاء اور وکلاء سے ہوئی جن کے مطالعہ سے فقہی بصیرت اور شان تفقہ پیدا ہونے میں مدد ملتی ہے۔ تصنیفی و تالیفی کام کرنے والوں اور مفتیان کرام کے لیے ان کتابوں کا باربار مطالعہ انشاء اللہ ضرور ان کی صلاحیت میں نکھار پیدا کرے گا اور قدم قدم پر مفید و معین اور رہنما ثابت ہوگا،اللہ تعالیٰ محض اپنے کرم سے اس معمولی کوشش کو قبول فرمائے اور اہل علم و ارباب افتاء کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین٭ محمد زید مظاہریؔ ندویؔ غفرلہ استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۱۶؍ رمضان ۱۴۳۲ھ ------------------------------ ٭ کو ئی صاحب علم جو عربی ادب میں مہارت رکھتے ہوں ان کتابوں کی تعریب کردیں تو انشاء اللہ بڑا علمی اور مفید کارنامہ ہوگا ،عرب علماء بھی اکابرعلماء ہند کی ان علمی وفقہی تحقیقات سے مستفید ہوسکیں گے۔ وذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاء۔