آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
ایک بڑااور قابل مبارک باد کام قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ؒ قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار حکیم الامت حضرت مولانا تھانویؒ تجدید وحکمت کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں تفقہ فی الدین کی دولت عطاء فرمائی تھی،وہ علوم اجتماعی میں بھی یدِطولیٰ رکھتے تھے ،افراد اور جماعتوں کے مسائل وامراض اور اسلام کی روشنی میں ان کے علاج میں ان کی کوئی نظیر نہیں رکھتا۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ اپنی دقّت نظر ،فکر عمیق ، تفقہ ،مسائل حاضرہ اور جدید حوادثات ومشکلات پر اپنی اصولی نظر،نیز جامعیت کے اعتبار سے انتہائی ممتاز شخصیت رہے ہیں ،مختلف موضوعات پر ان کے تحقیقی افادات ان کی ہزاروں صفحات پر مشتمل تحریروں میں بکھرے ہوئے ہیں ،ضرورت تھی کہ ان افادات کو موضوعات کے مطابق جمع کردیا جائے ، اللہ تعالیٰ نے یہ قیمتی خدمت عزیزگرامی قدرمولانا محمدزید صاحب کے مقدر میں رکھی تھی ،انہوں نے مخدوم گرامی حضرت مولانا قاری محمد صدیق صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی میں اس عظیم کام کو انجام دینا شروع کیا ۔ مجھے موصوف کی صلاحیتوں کا اندازہ فقہ اکیڈمی کے سیمینار وں میں ہوا، اور مجھے یہ توقع قائم ہوئی کہ موصوف کچھ بڑا کام انجام دیں گے ،الحمدللہ کہ مولانا موصوف اس توقع پر پورے اترے، اور انہوں نے حضرت تھانویؒ کے افادات کے متعدد مجموعے مختلف موضوعات پر مرتب فرمائے ،میں مولانا محمد زید صاحب کو مبارک باد دیتاہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ تحقیقی کام کرنے والے ادارے اس مجموعہ( اسلامی حکومت ودستورمملکت عقل ونقل کی روشنی میں ) کا خلاصہ عربی انگریزی میں بھی منتقل کریں گے جس سے اس کا فائدہ عام ہوگا۔انشاء اللہ ۔ مجاہدالاسلام قاسمی ۱۰؍محرم ۱۴۱۷ھ