آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
جدت وقدامت کا سنگم اظہار خیال حضرت مولانا سید سلمان صاحب حسینی ندوی دامت برکاتہم عمید کلیۃ الدعوہ والاعلام، دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا محمد زید مظاہری ندوی کی جدت وقدامت نے انہیں دوآتشہ بنادیا ہے ، یعنی طرز قدیم کے بزرگوں کے ایک ایک ملفوظ کی تحقیق وترتیب جدید میں مصروف ہیں ، اور جدید وسائل کتابت وطباعت سے کام لے کر اپنی تصنیفی خدمات کو انہوں نے تحقیقی مقام تک بھی پہونچادیا ہے ،اور دیدہ زیب بھی بنادیا ہے ۔ مولانا مفتی محمد زید مظاہری ندوی کا تعارف ہی اہل علم میں حضرت تھانویؒ کی نسبت سے ہے ، اس میں شک نہیں کہ تھانویؒ علوم ومعارف کی نسبت سے وہ کسی ’’متخصص‘‘اور ’’ ڈاکٹر ‘‘ سے کم نہیں ،یقینا تھانویؒ علوم کی ترتیب وتحقیق پر انہیں پی ،ایچ، ڈی کی ڈگری ملنی چاہئے ۔ مولانا مفتی محمد زید مظاہری ندوی ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کہاں کہاں سے تنکے جمع کر کے ایک آشیانہ تیار کر دیا ۔ اللہ تعالیٰ اس سعی سعد کو قبولیت سے نوازے، اور مرتب کو علمی موتیوں کی تلاش میں کامیابیوں سے ہمیشہ بہرہ ور فرمائے۔ آمین۔ سلمان حسینی ندوی