آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
یاتوکسی آدمی نے گرائی ہے یاجانورنے ،یاڈرکے خودگری ہے تو ان شقوں میں سے کون سی صورت واقع ہوئی ہے؟ بس اس طرح ان کا جہل چھپ گیا ،آج کل ایسی ہی ذہانت اور تیزی کمال سمجھی جاتی ہے ۔ ایک حکایت مولانا گنگوہیؒ نے ایک جاہل مفتی کی بیان کی تھی ، ان کو عاجز کرنے کی غرض سے کسی نے ان سے مسئلہ پوچھا کہ حاملہ عورت سے نکاح کرنا کیسا ہے؟ یہ بڑے بکھیڑے کا اور تفصیل طلب مسئلہ ہے ،انہوں نے اخفاء جہل کے لئے کیسا مزہ کا جواب دیا کہ ایسا ہے جیسے گھیرادیدیا، دریافت کیاکیسا گھیرا ؟کہا کہ یہی گھیرا جس کو گھیرا کہتے ہیں ، چند بار کے سوال پر بھی یہی جواب دیتے رہے ،ایسا گھیرادیا کہ خود بھی اس سے نہ نکلے ۔۱؎اہل علم کی طرف سے کئے گئے سوالات کی اہمیت افراد وشخصیات سے متعلق سوالا ت کے جوابات کس طرح دینا چاہئے سوال: حضرت سیدناومولانا دامت برکاتہم ۔السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ‘ معروضات ذیل کا جواب ارقام فرماکرممنون فرمایاجاوے۔ (۱)حضرت مولانا حسین احمد صاحب ومولانا مفتی محمد کفایت اللہ صاحب(مدظلمہا) کو حضرت والا کیسا سمجھتے ہیں ؟ اور کیا اپنے مخصوص ومعلوم سیاسی معتقدات کے باوجود یہ حضرات لائق احترام ہیں ؟ ------------------------------ ۱؎ ملفوظات حکیم الامت ص۳۲۶ج۲قسط ۳