آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
عام ہے اور’’ عبادت‘‘ مخصوص ہے، مزید فرماتے ہیں کہ اگر عبادت کو انہی معنوں میں لیاجائے تواطاعت رسول اطاعت اولواالامراور اطاعت والدین کا مطلب بھی پھر عبادت رسول، عبادت اولواالامر ، عبادت والدین ہوجاے گا ، حالانکہ عبادت سوائے خدا کے کسی اور کے لئے شرک ہے ،مزیدبرآں چونکہ عبادت غیراللہ شرک ہے اس لئے اگر اطاعت اور عبادت ہم معنی ہوتے تواطاعت غیر اللہ بھی شرک ٹھہرتی جوفی الواقع نہیں ہے ۔ اپنے خیالات کی تائید میں فرماتے ہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہؒ کا یہی مذہب ہے ان امور کے بارے میں مہربانی فرماکر اپنی تحقیق سے بندہ کو مستفید فرمائیں ، اپنے جواب میں آیات قرآنی سنت نبوی اور فیصلہ امام صاحب کا حوالہ بھی دیجئے، ازحدشکرگذار ہوں گا ،والسلام ۔ علی احمد (نوٹ) یہ مکتوب مولانااشرف علی تھانویؒ مولانا محمد منظور نعمانیؒ مولاناقاری محمد طیبؒ مہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد الیاس کاندھلویؒ دہلی اور مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی خدمت میں لکھاگیا تھا۔حکیم الامت حضرت تھانویؒ کا جواب از تھانہ بھون مکرمی السلام علیکم کیااس کے قبل کوئی خط آپ کا آیا ہے ،اگر آیا ہے تودکھلائیں اگر نہیں آیاتو آپ اول اپنا تعارف کرائیں ۔ ۱؎ اشرف علی ------------------------------ ۱؎ تلاش راہ حق ص۱۸