آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
حضور ﷺ کی تصویر کو دیکھنا ایک شخص نے پوچھا کہ اس تصویر کو دیکھے یا نہیں ؟ فرمایا :نہ دیکھے، یہ تو صورت اصلیہ کا عکس ہے خود اصل صورت کی نسبت بھی مثلاً اگر حضور اپنے زمانہ میں یوں فرمادیتے کہ ہماری صورت مت دیکھنا تو بتائیے حکم مقدم ہوتا یا صورت دیکھنا ، ایک صحابی کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے آنے سے منع فرمادیا تھا ، چنانچہ وہ نہیں آتے تھے اگر یوں کہا جائے کہ تصویر دیکھنے سے رسول اللہؐ کا نقشہ قلب میں پیدا ہوگا … اس کا جواب یہ ہے کہ حضور کے احکام ماننے سے قلب میں ایسا نقشہ پیدا ہوگا جیسا مطلوب ہے عاشق کا ، مذہب محض صورت نہیں بلکہ حکم پرستی ہے اگر محبوب یوں کہے کہ ہماری رضا اس میں ہے کہ صورت مت دیکھو تو عاشق کا یہی حال ہونا چاہئے کہ حکم کی تعمیل کرے، ہاں اگر صورت دیکھنا اور تعمیل حکم دونوں جمع ہوجائیں تو نورٌ علی نور ہے۔ (دیکھئے ! اجنبی عورت کو دیکھنا فرحت کا باعث، قدرت خداوندی کے مشاہدہ کا سبب ہے مگر حکم ہے نہ دیکھنے کا اس لیے حکم ماننا لازم ہے)۱؎تعزیہ توڑنے میں توہین ہے یا نہیں ؟ جس میں کہ حضرت حسین کا نام لکھا ہو فرمایا :کسی نے کہا کہ تعزیہ توڑنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں حضرت امام حسین کا نام لگا ہے ایک صاحب نے خوب جواب دیا کہ گوسالہ سامری میں اللہ میاں کا نام لگا تھا چنانچہ ارشاد ہے فَقَالُوْا ہٰذَا اِلٰہُکُمْ وَاِلٰـہُ مُوْسٰی تو موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو کیوں توڑا؟۔ ۲؎ ------------------------------ ۱؎ الافاضات الیومیہ ۲؎ کلمۃ الحق ص۱۲۲۔