آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
کے لئے اور راستہ میں بیمار ہوجائے تو اس کو پریشانی ہوتی ہے اور ایک شخص خاص علاج ہی کی غرض سے سفرکرے تو اس کو پریشانی نہیں ہوتی ، وجہ یہی ہے کہ یہ شخص تیارہی ہو کر علاج کیلئے چلا ہے اس وقت تومیں آیاہوں احباب سے ملنے کے لئے اور کام مجھ سے یہ لیاجائے تو طبیعت پر گرانی ہوگی اور جب کہ اسی کام کے لئے آؤں گا تو گرانی کیوں ہوگی بلکہ اس وقت تو اس کام کے نہ لئے جانے سے گرانی ہوگی اور مہمان تحفہ بھی لایا کرتا ہے جب مجھے پہلے سے خبر ہو گی تو میں بھی آپ حضرات کے لئے تحفہ لاؤں گا ، اس کے بعد وعظ شروع ہوا، درمیان وعظ میں دورسے ایک اور شخص بھی کھڑا ہوااور کوئی ایسی بے ڈھنگی بات کہی جو سارے مجمع کوناگوار ہوئی حضرت والا نے فرمایا کہ میں ہرہر شخص کا جواب کہاں تک دوں گا اگر میرابیان کرنا خلاف طبع ہے توصاف الفاظ میں کہہ دو کہ مت بیان کر میں ابھی بندکئے دیتاہوں اس پر سارے مجمع نے اس شخص پر بہت لعنت ملامت کی اور وعظ کے جاری رکھنے کیلئے اصرار کیا،پھر اس کے بعد مسلسل بیان شروع ہوا۔۱؎ ------------------------------ ۱؎ وعظ الصالحون ملحقہ اصلاح اعمال ص:۱۸ تا۲۶