آداب افتاء و استفتاء مع علمی و فقہی مکاتبت و مکالمت |
فادات ۔ |
|
یہ سوال خطرہ سے خالی نہ تھا مگرجواب بھی ایسا ہوا کہ ہماری سمجھ میں بھی نہ آیا تھا،میں نے کہا کہ یہ سب عربی مدارس کی برکت ہے وہاں اس قسم کے احتمالات نکالا کرتے ہیں ،یہ بات انگریزی تعلیم میں تھوڑی ہی پیدا ہوسکتی ہے، یہ عربی ہی تعلیم کے اندر برکت ہے، اور اس قسم کے احتمالات کا نکالنا عربی ہی طلبہ کا کام ہے۔انگریزی طلبہ قیامت تک بھی ایسے احتمالات نہیں نکال سکتے ، اورتجربہ سے معلوم ہوا کہ آدمی عربی درسی کتابیں سمجھ کر پڑھ لے پھران کے بعد آگے کسی چیز کی ضرورت نہیں مگر آج کل عربی طلبہ بھی کتابیں سمجھ کر نہیں پڑھتے، طوطے کی طرح رٹتے ہیں اس وجہ سے ان میں بھی سمجھ نہیں پیداہوتی،بزرگوں نے جودرسی کتابیں انتخاب کی ہیں ان میں سب کچھ ہے مگر سمجھ کر پڑھ لینا شرط ہے۔۱؎ ------------------------------ ۱؎ ملفوظات حکیم الامت ص۴۳ج۴ق ۳، ملفوظ ۵۱۶