بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
سے کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گے،کسی پاک دامن کو تہمت نہیں لگاؤ گے،اور مشروع چیزوں میں نافرمانی نہیں کرو گے۔ (بخاری: المناقب:باب وفود الانصار) یہ بیعت عقبۂ اولیٰ تھی، مدینہ کے ان بارہ افراد کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت مصعب بن عمیرؓ کو اسلام کا اولین مبلغ و سفیر بناکر یثرب بھیجا،بعض روایات میں حضرت عبد اللہ بن ام مکتومؓ کا بھی ذکر ہے،حضرت مصعبؓ مدینہ میں حضرت اسعد بن زرارہؓ کے مہمان بنے، نبوت کے تیرھویں سال میں ان مبلغین نے حق کی لہر دوڑادی تھی، قبائل مدینہ میں انقلاب برپا کردیاتھا، انہیں قابل رشک کامیابی ملی، اور بہت سے لوگ اسلام کے حلقے میں داخل ہوگئے۔(سیرت ابن ہشام:۲/۴۳۵-۴۳۷، زاد المعاد:۲/۵۱) mvm