بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ و سلم |
|
والے اللہ کی دی ہوئی فتح سے خوش ہوں گے، وہ جس کو چاہتا ہے ، فتح دیتا ہے ،اور وہی صاحب اقتدار بھی ہے ،بڑا مہربان بھی، یہ اللہ کا کیا ہوا وعدہ ہے ، اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ یہ آیات حضرت صدیق اکبرؓ نے مشرکوں کے درمیان پڑھیں ، انہوں نے خوب مذاق بنایا، ابی بن خلف نے حضرت ابوبکرؓ سے تین سال کے لئے دس اونٹوں کی دوطرفہ شرط لگائی جو اس وقت جائز تھی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو معلوم ہوا تو آپ نے مدت ۹؍سال اور اونٹوں کی تعداد ۱۰۰؍ کرادی۔ اس پیشین گوئی کو سات سال پورے ہوئے تھے کہ رومیوں کی فتح کی خبر آئی، قرآن کی صداقت ظاہر ہوئی، یہ ٹھیک وہ وقت تھا جب بدر کے میدان میں ۲؍ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے مشرکین کو فیصلہ کن شکست دی، شرط کے مطابق ۱۰۰؍اونٹ حضرت ابوبکرؓ کو ملے، اب یہ حرام ہوچکے تھے، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ غریبوں میں تقسیم کروادیئے۔ (معارف القرآن: ۶/۷۲۰،سیرت سرور عالم: ۲/۵۹۵-۵۹۹) mvm