ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
جس میں تعداد سے قطع نظر ہو اور مجالس الحکمت نام رکھا گیا اس میں متقدمین ضابطین ملفوظات و مواعظ مشائخ کی اقتداء بھی ہوگئی کیونکہ سب نے ایسی تحریرات میں مجلس ہی کا لفظ اختیار کیا ہے اور منشی صاحب کا لفظ چہل محفوظ رکھنے کیلئے لقب اس ازبعین مصطفائی تجویز کیا گیا - احقر کے پاس کچھ وقعات متفرق اوقات کے اور بھی قلمبند شدہ محفوظ ہیں - اگر حق تعالیٰ کو منظور ہوا اور وہ کتابی صورت میں آگئے یا آئندہ کوئی اور موقع ایسا مل گیا تو ان واقعات کو بھی مجالس الحکمت کا ہی ایک حصہ بنادیا جاوے گا - ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب ہذا میں کل تعداد واقعات ستر ہے اور ستر عدد مبارک ہے اور تکثیر بے تعداد کے لئے مستعمل ہے - ناظرین دعا فرماویں کہ حق تعالیٰ احقر کی اس کتاب کو باقیات صالحات میں سے کردیں اور اس کے فوائد کو اپنے فضل سے کثیر بے تعداد کردیں - و ما ذلک علی اللہ بعزیز اخیر میں بعض اوقعات ایسئ ہیں جو بہت ہی معمولی معلوم ہوتے ہیں اور کوئی ان کو قابل حذف کہہ سکتا ہے لیکن احقر کا خیال یہ ہے کہ واقعہ کیسا بھی ہو مگر صاحب واقعہ کے ساتھ تعلق رکھنے اور مذکر صاحب واقعہ ہوتے ہیں دیگر واقعات کے ساتھ شریک ہے اور منتسبین کے لئے فجوائے من احب شیا اکثر ذکرہ اس کا مصداق ہے و ذکر للمشاق خیر شراب وکل شراب دونہ کسراب لہذا تبرکا واستلذ اذا ان واقعات کو بھی محفوظ رکھا گیا بلکہ ترقی کر کے کہا جاتا ہے کہ ایسے وقعات کے ساتھ بعض ایسے فوائد وابستہ ہیں جو عظیم وقعات کے ساتھ بھی نہیں ظاہر ہے کہ بال میں باوجود اخس اجذاء بدون ہونے کے بعض وہ فوائد ہیں جو دوسرے کسی عضو میں بھی نہیں - والرجاء من اھل الصفاء ان لا یسنون فی الدعاء والدعاء من اللہ ان یجعلہ خالصا لوجہ ذی الکبریاء ربنا و تقبل دعاء کتاب ہزا میں ان باتوں کا التزام کیا گیا ہے - ( 1 ) لفظ حضرت والا سے ہر جگہ حضرت مولانا مراد ہونگے - ( 2 ) ہر واقعہ بعنوان مجلس لکھا جائے گا اور اس کے ختم پر تاریخ و قوع اور دن اور وقت اور مقام بھی لکھا جاویگا -