ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
شجرہ پڑھنے کے فوائد مصنوعی پیروں کے شجرہ کی رسم : ( 5 ) قولہ شجرہ کبھی کبھی سن لیا کرنا لفط کبھی کبھی ؛؛ اس غلطی کی اصلاح ہے جو مصنوعی پیروں میں شائع ہے کہ شجرہ کا بڑا اہتمام کرتے ہیں - راقم نے ایک سیاح فقیر کو دیکھا کہ ہزاروں شجرے جمع کئے تھے اور بڑے اہتمام سے خوشخط لکھوائے تھے - جس شہر میں پہنچتے وہاں کے درویشوں سے مل کر یہی درخواست ہوتی تھی کہ شجرہ عنایت کیجئے اور فخریہ کہتے تھے کہ میرے پاس اتنے شجرے ہیں کہ کسی کے پاس نکلیں گے - اصل یہ ہے کہ غایت عظمیٰ اور مقصود اہل اللہ کے تعلق سے اصلاح نفس ہے اور وہ ان کی اطاعت اور اتشال امر سے حاصل ہوتی ہے نہ کہ صرف نام لینے سے نام منافقین بھی لیتے تھے - نشھد انک رسول اللہ مگر واردان کے حق میں یہی ہے - استغفر لھم اولا تستغفرلھم ان تستغفر لھم سبعین مرۃ فلن یغفر اللہ لھم صرف نام لینا ایسا ہے جیسے لڈو کا نام چینا کہ ساری عمر بھی گزر جائے تو نام جپنے سے منہ میٹھا ایک دفعہ بھی ہوگا - ہاں اطاعت اومتشال ہو اور کبھی زبان سے نام بھی لیا جاوے تو برکت سے خالی نہیں - یہ ان لوگوں کے نام ہیں جن کے ریاضت ومجاہدات اس حد کو پہنچ گئے تھے کہ زہد و فنا گویا ان کا جزور ماہیت بلکہ عین ماہیت بن گیا تھا ان کے نام سے نفس و شیطان ایسا بھاگتا ہے جیسے سلطان خاں ایک شکاری تھا کہ بھیڑیے نے بکری پکڑی اور کسی نے کہہ دیا سلطان خان دوڑنا اور بھیڑیا بکری کو چھوڑ کر چلتا بنا - شجرہ پڑھنے کا ایک خاص اثر : - ایک شخص کا تجربہ ہے کہ جب خطرات اور دنیا قلب پر ہجوم کرتے اور کسی علاج سے نفع نہ ہوتا تو شجرہ پڑھنے سے نفع ہوتا تھا اور یہ معلوم ہوتا تھا کہ دنیا سے گھن آنے لگی - شہدائے بدر بدر کے نام سے دعا کا قبول ہونا : یہی ہے اصل شہداء اور بدر کے اسماء سے کشف حاجت ہونے کی کہ وہ لوگ تھے جنہوں نے سب سے اول جانوں کو حق تعالیٰ کی راہ میں قربان