ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اور حسب دستور دروازہ پو سونے کی اجازت دیجئے - ناواقفیت سے یہ قصور ہوا - فرمایا نہیں یہ اس کام کے نوکر نہیں ہیں نہ میں نے اس پر ان کو مقرر کیا تھا بلکہ انہوں نے نے خود دروازہ پر سونا شروع کیا تھا میں نے منع نہیں کیا میں کسی طالب علم سے خدمت نہیں لیتا ہوں - طالب علم اس واسطے نہیں ہیں ان کا اپنا ہی کام بہت ہے - کسی کی خدمت کریں گے یا پڑھیں گے - نیز اس وجہ سے کہ خدمت کرانے سے مجھ پر ان کا ایک قسم کا دباؤ اور لحاظ ہوجائے گا اگر تادیب کی ضرورت ہوگی تو میں نہ سکوں گا - نیز اس خیال سے کہ خدمت کر کے کوئی اپنے آپ کو مقرب نہ خیال کر لے اور لوگ اس کو بیچ میں نہ ڈالیں - اس پر بہت سے مفاسد مبنی ہوتے ہیں جیسا اکثر مشائخ کے یہاں موجود ہے اور میں نے طالب علموں میں سے بھی ذاکرین کو اس قاعدہ کے ساتھ اور زیادہ خاص کر رکھا ہے - اگر کوئی طالب علم اپنی طرف سے کوئی کام میرا کر دے تو میں منع بھی نہیں کرتا ہوں اور ذاکرین کو اس سے بھی روکتا ہوں - ایک تو ذکر کا ادب اور دوسرے اس وجہ سے کہ کوئی ان میں سے میرے اوپر کسی بات پر اصرار کی جرات نہ کرنے لگے - نیز کسی کو یہ خیال نہ ہوجاوے کہ میں مقرب ہوگیا اس سے ذکر شغل میں کمی کرنے لگے - راقم عرض کیا کہ دروازہ کا خالی رہنا ٹھیک نہیں - بندہ زاد محمد مجتبیٰ کو اجازت دیدجئے کہ دروازہ پر سویا کرے فرمایا کسی کو بھی پابندی کرنا میری عادت کے خلاف ہے - جیسے میں خوس پابند نہیں ہونا چاہتا ایسے ہی دوسرے کو بھی کرنا نہیں چاہتا - راقم نے پھر بالحاظ عرض کیا فرمایا اس میں بہت سی مصلحتیں ہیں مجھے مجبور نہ کیجئے - 21 شوال روز یکشنبہ وقت چاشت مدرسہ دری خود در مدرسہ - آج حضرت والا مسجد میں تشریف لائے اس خیال سے کہ اب بال توڑکو آرام ہے اس سے پہلے 14 شوال سے برابر مکان پر تشریف رکھتے تھے - فوائد و نتائج دین کی تکمیل حفظ مراتب اعمال سے ہے : دین کے جتنے اجزاء ہیں سب کی تکمیل سے اور باہم حفظ مراتب سے دین کی تکمیل ہوسکتی