ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
کا خلاصہ حق تعالیٰ کی محبت ہے - 12 ذیقعدہ 1332 ھ بعد ظہر درسہ دری خود در مدرسہ روز یکشنبہ فوائد و نتائج ( 1 ) محبت الٰہی قطبیت سے بڑا کمال ہے : - ہماری دعا تو یہی ہے کہ مل جاوے حضرت والا نے ان کے اس لفظ کی تردید فرمائی کہ اگر بہتر ہو تو مل جاوے ورنہ نہ ملے - یہ ایک حدیث سے ماخوذ ہے - لا یقل احدکم اللھم اغفرلی ان شئت وارحمنی ان شئت ولیعزم المسئلۃ اشکال از صلٰوۃ استخارہ : - لیکن دعا استخارہ سے اس پر اشکال ہوتا ہے اس کا حاصل یہی ہے کہ اے اللہ اگر یہ کام میرے لئے خیر ہو تو اس کے اسباب مہیا کردیجئے اور اگر خیز نہ ہوتو ٹال دیجئے - نیز حدیث میں آیا ہے کہ آدمی مص﷽یت سے تنگ آکر موت نہ مانگے بلکہ یوں دعا کرے کہ احینی ما کانت الحیوۃ خیر الی وتوفنی ازا کانت الوفاۃ خیر الی یعنی اے اللہ جب تک زندگی میرے لئے بہتر ہو تو زندہ رکھیے اور جب موت بہتر ہوتو موت دے دیجئے - حل یہ ہے کہ جہاں سائل کے نزدیک خیر و شر ہونے میں تردد ہو وہاں تردید کر کے مانگنا صیحح ہے جیسا دعا استخارہ میں اور جہاں اپنے نزدیک گمان غالب خیر کا ہو اس میں تر دید نہ کرے - مثلا کسی کو ضرورت ہو تو یوں دعا نہ کرے کہ یا اللہ آپ چاہیں تو مجھ کو سو روپیہ دیدیجئے یا یہ روپیہ کا ملنا خیر ہو تو دے دیجئے ورنہ نہ دیجئے چنانچہ تمام احادیث میں دینوی حا جات کا سوال بلا اس تردید کے موجود ہے - رزق کا صحت کا غنا کا وغیرہ ذلک - ہاں اگر اس وقت یہی ذہن میں نہ ہو کہ یہ خیر ہے تو یوں بھی مانگنا صیحھ ہے - قطبیت کی تحقیق از حضرت مجدد صاحب : ( 2 ) قولہ قطب تو کو الی کا ساعہدہ ہے اس کی تحقیق حضرت مجدد صاحب سر ہندی قدس سرہ نے مکتوب دو سو چھپن میں فرمائی ہے - اس کی نقل رسالہ القاسم سے کی جاتی ہے