ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
اور جہاں قرینہ سے چابت ہوجائے کہ مراد متکلم کی تخصیص ہے تو حکم خاص ہی رہے گا جیسے لیس من البر الصیام فی السفر اذیقعدہ 1333 ھ روز چہار شنبہ درسہ دری خود درمسجد فوائد و نتائج : ظاہر ہے - مجلس سیئم ( 30 ) اگر سکہ ک غذ کا چلے تو زکٰوہ کیسے ادا ہو : مشہور ہوا کہ تاز مانہ جنگ یورپ روپیہ اور ہر قسم کا سکہ کاغذ کا چلے گا - حضرت والا نے ظہر کی نماز کا سلام پھیر کر فرمایا کہ اس وقت نماز میں ایک مسئلہ ذہن میں آیا جس سے مذہب حنفی کے برکات ظاہر ہوتے ہیں - حنفی مسئلہ ہے کہ زکٰوۃ غیر جنس سے بھی ادا ہوجاتی ہے - جبکہ سکہ کا غذ کا چلے گا اور کسی کے ذمہ میں چاندی سونے کی زکٰوۃ ہے تو بتایئے اس کی ادا کی کیا صورت ہے - آئمہ ثلاثہ کے مذہب پر اس کی کوئی صورت نہیں اور حنفیہ کے نزدیک یہ ممکن ہے کہ اس سکہ سے گیہوں مثلا خریدے جاویں اور زکٰوۃ میں دیدئے جاویں - پہلی یا دوسری رکعت میں یہ بات ذہن میں آئی اور چوتھی رکعت میں ایک خدشہ اور اس کا جواب ذہن میں آیا وہ یہ کہ جب سکہ کاغذ کا ہوگا تو وہ مال ہی نہ ہوگا تو زکٰوۃ کس چیز پر واجب ہوگی اور جواب یہ آیا کہ زکٰوۃ ممکن ہے کہ سابق کی واجب فی الزمہ ہو اور یہ کاغذ کا روپیہ در اصل سند ہے اس روپیہ کی جو حکومت نے قرض لیا اور وصول کی قوی امید ہے تو ایسے قرض پر زکٰوۃ ہوتی ہے یا کسی کے پاس زیور ہو یا اور تجارتی اسباب ہو - 3 ذیقعدہ 1232 ھ یوم پنجشہ سرمجسد - فوائد ونتائج ( 1 ) نماز میں خیالات ذہن میں آنے کا حکم مفصل آگے آتا ہے - ( 2 ) مسئلہ عورت کو جب دین مہر خاوند سے وصول ہو تو زکٰوۃ کب سے ہوگی جواب : - بعد وصول و قبض کے حولان حول شرط ہے اس کے بعد زکٰوۃ ہوگی - کیونکہ اس پر جب تک قبضہ نہیں ہوا مال ہی نہیں بنا جذافی الشامی جلد 2 صفحہ 50 ہاں اگر عورت اس