ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
مجلس سوم ( 3 ) کفار کے ساتھ امور مذہبی میں شرکت حضرت والا نے مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا کہ عذر سے پہلے کی بات ہے کہ ایک رئیس پٹھان نے بمقام جلال آباد ضلع مظفر نگر شوالہ بنتے وقت ہندوؤں کی طرفداری کی تھی وہ رئیس بیمار ہوا ایک حکیم صاحب تھانہ بھون کے رہنے والے مولوی غلام حسین صاحب جو اہل قلب بھی تھے - ایک مریض کو دیکھنے کے لئے جلال آباد آئے - اس رئیس کے تیمار داروں نے بھی حکیم صاحب کو بلایا - انہوں نے نبض وغیرہ دیکھ کر کہا - بچنے کی امید نہیں- یہ کہہ اٹھے تو مریض نے ہاتھ پکڑلیا اور کہا خدا کے واسطے آپ نہ جایئے کیونکہ ابھی ذرا پہلے میرے سامنے سو آدمی آئے آگ کا پنجرہ ان کے ہاتھ میں تھا مجھ سے کہتے تھے - اس میں بند کر کے تجھ کو لے چلیں گے - جس وقت سے آپ آئے ہیں وہ دونوں پیچھے درو ہت گئے ہیں اور کہہ رہے ہیں خیر ذرا ٹھر جا - ابھی لئے چلتے ہیں - آپ گئے اور وہ آئے - اس کے بعد وہ شخص مرگیا - متعدد آدمیوں نے خواب میں دیکھا کہ اس کے لئے کچھ ایصال ثواب نہ کرو اس کو کچھ نہ پہنچے گا یہ کافر مرا ہے - نعوذ باللہ - تاریخ 12 شواک 1332 ھ روز سہ شنبہ وقت اشراق در صحن نشستگاہ مکان خود فوائد ونتائج ( 1 ) حضرت والا نے خود ہی ارشاد فرمایا اہل اللہ کی یہ برکت ہے کہ رحمت ان کے ساتھ ساتھ رہتی ہے - آگ کے فرستے ان کی برکت سے ہٹ گئے - ( 2 ) بعضے گناہ بہت چھوٹے سمجھے جاتے ہیں مگر انجام ان کا ایسا برا ہے - اللھم اخفظنا منھا - ہولی دوالی و دیگر رسوم کفار میں شریک ہونا یا بچوں کو بھیجنا یا پیسے دینا یا کپڑے بدلوانا سب س جنس سے ہے - مجلس چہارم ( 4 ) ایک شخص کچھ بھوٹیں اور لیمو اور آم ہدیہ لایا - حضرت والا نے فرمایا - تم غریب آدمی ہو اور ہمیشہ کچھ نہ کچھ لے آتے ہو بڑا حجاب معلوم ہوتا ہے - اس کو اپنے بچوں میں خرچ کرتے یایوں کرو کہ قیمت لے لیا کرو - مجھے یہ فائدہ ہوگا کہ بلا نالاش کے عمدہ چیز مل جایا کرر گی اور سب سے