ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
|
مشین اتنا کھینچتی ہے اور وہ نل اور وہ مشین کسی سیاح اور جغرافیہ داں نے یا کسی ہوا باز نے بھی دیکھی ہے سوائے اس کے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ قدرت خدا سے ایسا ہوا پھر جس نے لاکھوں من پانی جیسی ثقیل بالطبع چیز کو اوپر چڑھایا وہ جنت سے سوتھ میں پانی کیوں نہیں لا سکتا ہے - زائد سے زائد یہ کہ ہم کو اس ذریعہ کا علم نہیں جس سے پانی سوتھ تک پہنچا - ممکن ہے ہوا بن کر پہنچا ہو اور ہوا سوتھ میں یا جھیل میں پانی بن جاتی ہو - آجکل اس قسم کے تصرفات صنعت سے ہی حاصل ہوگئے ہیں - ایک برقی آلہ ہے جس سے ہوا کا پانی بن جاتا ہے اور جیسا کہ سوتھ کے پانی کی گرمی سے قیاس کیا گیا کہ آگ کا اثر ہے ایسے ہی رود نیل کے پانی کی عمدگی اور لاثانی ہونا پتہ دیتا ہے کہ جنت کا پانی ہے - غور سے دیکھا جاوے تو شریعت مطہرہ کی تحقیقات پر کوئی بھی اعتراض نہیں پڑتا ٓ خلجان پیدا ہونا صرف اس کا نتیجہ ہے کہ علماء سے تحقیقات نہیں کرتا اور باوجود اس کے بعضوں کو جہل مرکب یہ سوار ہے کہ علماء ہماری خبر نہیں لیتے - حضرت والا نے تمام تعلیم یافتوں سے علی العموم اور اصحاب علی گڑھ سے بالخصوص بارہا فرمائش کی کہ جہاں تک ممکن ہوا ہے شبہات کو قلمبند کر کے میرے پاس بھیجں تاکہ ان کا حل کیا جاوے مگر کسی کو اس کی توفیق نہیں ہوتی - حتیٰ کہ حضرت والا نے بمقتضائے افنضرب عنکم الذکر صفحا ان کنتم قوما مسرفین ( ترجمہ - کیا ہم تم سے نصیحت کو روک لیں اس وجہ سے کہ تم حد سے گزرنے والے ہو ) خود ہی یہ کام بھی اپنے ذمہ لیا اور اشکال بھی خود ہی پیدا کر کے جوابات دیکر رسالہ الا نتباھات الفیدہ فی حل الاشکالات الجدیدہ کی صورت میں شائع کردیا - نیز رسالہ الرشید دیوبند میں ایسے ہی مضامین شائع ہوتے ہیں مگر افسوس ہے کہ اس کے دیکھنے والے بھی کم ہیں - مجلس پنجاہ و دوم ( 52 ) بریلی والوں کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں : ایک شخص نے پوچھا کہ ہم بریلی والوں کے پیچھے نماز پڑھیں تو نماز ہو جائے گی یا نہیں - فرمایا ہاں ان کو کافر نہیں کہتے اگرچہ وہ ہمیں کہتے ہیں - ہمارا تو مسلک یہ ہے کہ کسی کو کافر کہنے میں بڑی احتیاط چاہئے اگر کوئی